ہو کرم سرکار مجھ پر اے خدا کے راز دار

0
132
Ho-Karam-Sarkar-Mujh-Per-Ay-Khuda-Ke-Raaz-Dar
ہو کرم سرکار مجھ پر اے خدا کے راز دار

ہو کرم سرکار مجھ پر اے خدا کے راز دار
مجھ پہ اب تو غم کہ ساۓ بڑھ گئے ہیں بے شمار

جب میں لیتا نام تیرا دل کو آتا ہے قرار
آپ کے دم سے ہی تو ہر گلستاں میں ہے بہار

آپ کے آنے سے پھیلی چار جانب روشنی
آپ ہی مشکل کشا ہیں آپ ہی ہیں غمگسار

آپ میرے رہنما ہیں آپ میرے ہیں نبی
آپ جیسا ہے کہاں جو دے ذیادہ مجھ کو پیار

آپ کے در کی گدائی میں بنوں چاہت مری
التجا میری یہ سن لیجے عرب کے تاجدار

میرا مدفن ہو مدینہ یہ کرم تو کیجئے
نور پر نظرِ کرم اب آپ کردیں ایک بار

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here