نعمتیں بانٹنا جس سمت وہ ذیشان گیا

0
513
Nematein-Bantna-Jis-Simmat-Woh-Zeshan-Gaya
نعمتیں بانٹنا جس سمت وہ ذیشان گیا

نعمتیں بانٹنا جس سمت وہ ذیشان گیا
ساتھ ہی منشی رحمت کا قلمدان گیا

دل ہے وہ دل جو تیری یاد سے محروم رہا
سر وہ سر جو تیرے قدموں پہ قربان گیا

آج لے ان کی پناہ آج مدد مانگ ان سے
پھر نہ مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا

اور تم پر میرے آقا کی عنایت نہ سہی
ظالمو! کلمہ پڑھانے کا بھی احسان گیا

لے خبر جلد کہ غیروں کی طرف دھیان گیا
میرے مولیٰ میرے آقاتیرے قربان گیا

آہ وہ آنکھ کہ ناکامِ تمنا ہی رہی
ہائے وہ دِل جو تیرے در سے پُر ارمان گیا

جان و دل، ہوس و خرد سب تو مدینے پہنچے
تم نہیں چلتے رضا سارا تو سامان گیا

انہیں جانا، انہیں مانا، نہ رکھا غیر سے کام
للہ الحمد میں دنیا میں مسلمان گیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here