سیدنا ادریس عَلیہ السَّلام – نوواں حصہ

0
248
Syedena-Idrees-Alai-Islam - Part 9
خلافت ادریس عَلیہ السَّلام

سیدنا ادریس ؑ اول پیغمبر ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کیا اور افواج کو حرکت میں لائے اور کپڑے کے قطع اور خیاطی کو ایجاد کیا اور انہوں نے اپنی قوم کو مملکت الٰہی کے اعتراف کی دعوت دی ان میں تبلیغ فرمائی اور ان کو اللہ کی اطاعت کا حکم دیا۔

سیدنا ادریس ؑ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ مندرجہ ذیل چیزوں کا آغاز سب سے پہلے آپ نے فرمایا۔۔۔

۔۔ سب سے پہلے قلم سے لکھا
۔۔ سب سے پہلے آپ نے سلے ہوئے کپڑے پہنے۔ ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ آپ درزی تھے سوئی کے ایک ایک ٹانکے پر سبحان اللہ کہتے۔
۔۔ سب سے پہلے آپ نے ہی ترازو اور پیمانے بنائے۔
۔۔ آپ نے سب سے پہلے ہتھیار باندھے۔
۔۔ آپ نے سب سے پہلے قابیل کی اولاد سے جہاد کیا۔
۔۔ سب سے پہلے آپ نے علم حساب ایجاد فرمایا۔
۔۔ اسلحہ بنانا سب سے پہلے آپ نے ایجاد کیا۔
۔۔ علم رمل سب سے پہلے آپ کو عطا ہوا۔
۔۔ سب سے زیادہ زبانیں آپ جانتے تھے۔
۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کے ذریعے آپ کو کائنات کی اشیاء کا علم سکھایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here