سیدنا ادریس عَلیہ السَّلام – بارہواں حصہ

0
16
Syedena-Idrees-Alai-Islam - Part 12
حالات زندگی

سیدنا ادریس ؑ نے قطعہ اراضی کو چار حصوں میں تقسیم کر کے ہر ایک حصہ کے لیے الگ حاکم مقرر فرمایا جو اس حصہ کی سیاست و ملکولیت کا ذمہ دار قرار پایا اور ان چاروں حکمرانوں کو وصیت فرمائی کہ تمہارے لیے لازم ہے کہ شریعت کا وہ قانون لاگو کرو جس کی تعلیم وحی الٰہی کے ذریعہ دی گئی ہے۔ ان چاروں حکمرانوں کے نام یہ ہیں۔

اسقیموس
ایلاؤس
زوس
زومن امون ایلوخس

آپ اول شخصیت ہیں جنہوں نے علم سائنس اور فن کتابت اور علم نجوم کا آغاز کیا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرشتوں کے ذریعہ تمام کائنات کی اشیاء کا علم آپ کو سیکھایا۔

آپ نے لوگوں کو لباس سینا سکھایا (یعنی کپڑے سینے سکھائے) ورنہ پہلے لوگ جانوروں کی کھال کا لباس استعمال کرتے تھے۔ آپ نے اسلحہ سازی کا طریقہ بنو قابیل سے حاصل کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here