سوئے طیبہ جانے والو! مجھے چھوڑ کر نہ جانا

0
541
Soay-Tayaba-Jane-Walo
سوئے طیبہ جانے والو! مجھے چھوڑ کر نہ جانا

سوئے طیبہ جانے والو! مجھے چھوڑ کر نہ جانا
میری آنکھوں کا دکھا دو شہ دین کا آستانہ

ہیں وہ جالیاں سنہری میری حسرتوں کا محور
وہ سنبھالا مجھ کو دیں گے جو ہیں خاص رب کے دلبر

مجھے پہنچ کر مدینہ نہیں لوٹ کر ہے آنا
سوئے طیبہ جانے والو! مجھے چھوڑ کر نہ جانا

میں تڑپ رہا ہوں تنہا میری بے بسی تو دیکھو
میں اسیر رنج و غم ہوں میری بے کلی تو دیکھو

ذرا روضئہ نبی ﷺ کا مجھے راستہ بتانا
سوئے طیبہ جانے والو! مجھے چھوڑ کر نہ جانا

در مصطفیٰ پر میری جب حاضری لگے گی
مجھے پھر کرم سے ان کےنئی زندگی ملے گی

کوئی کل کا ایک پل کا نہیں کچھ بھی ہے بھروسہ
مجھے ہم سفر بنا لو کہیں رہ نہ جاؤہ پیاسا

در مصطفےٰ ہے عشرت میرا آخری ٹھکانہ
سوئے طیبہ جانے والو! مجھے چوڑ کر نہ جانا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here