خواب میں ”پاؤں“ دیکھنا اور اُس کی تعبیر

0
112
Khuwab Mein Paoon Dekhna Aur Uss Ki Tabeer
خواب میں ”پاؤں“ دیکھنے کی تعبیر

:تعبیر
اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا ایک پاؤں کٹا ہوا ہے تو نصف مال ضائع ہوگا اور اگر دیکھے کہ دونوں پاؤں کٹے ہوئے ہیں تو اس کا پورا مال ضائع ہوگا یا اس کی موت آ گئی ہے۔ اگر دیکھے کہ پاؤں کی کونچیں کٹی ہیں تو سخت عذاب میں مبتلا ہوگا۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں لوہے یا تانبے کے ہیں تو عمر طویل ہوگی اور مال باقی رہے گا اور اگر دیکھے کہ پاؤں کانچ کے ہیں تو علامت ہے کہ عمر تمام ہوئی اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں شل ہیں تو یہ دین کی سستی پر دلیل ہے۔ لیکن اگر پارسا صالح مرد دیکھے تو اس کے لئے مبارک ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پیروں سے رسی بندھی ہے تو اس سے کسی کو فائدہ پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں ہی نہیں ہیں اور لکڑی کے سہارے چلتا ہے تو جس پر جو بھروسہ کرے گا وہ نقصان دے گا۔ اگر حکام میں سے کوئی دیکھے تو معزول ہو۔ اگر دیکھے کہ پاؤں چاندی کا اور ایڑی سونے کی ہے تو تاویل مال کی زیادتی کی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں زمین میں یا جال میں پھنس گیا یا دھنس گیا ہے تو کسی کے فریب میں گرفتار ہوگا۔ اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں اونٹ، بیل کے کھر جیسا ہے تو طاقت اور عزت بڑھے گی۔ اگر دیکھے کہ پاؤں درندے کے پنجے کی مثل ہے تو مال حرام پر نگاہ رکھتا ہے۔ خواب میں پاؤں کی تاویل ان وجوہ پر ہے۔ عیش و آرام، سفر، تجارت، نیکی، دین میں سستی، پرہیز گاری، عورت، طاقت۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here