خواب میں ”قاضی“ دیکھنا اور اُس کی تعبیر

0
252
Khuwab Mein Qazi Dekhna Aur Uss Ki Tabeer
خواب میں ”قاضی“ دیکھنا اور اُس کی تعبیر

:تعبیر
قاضی سے مراد ایسا شخص ہے جو کہ مسلمانوں کے جملہ معاملات میں شریعت کے حوالے سے فیصلہ صادر کرتا ہے۔ چنانچہ اگر کوئی نا اہل شخص خواب میں دیکھے کہ وہ قاضی کے عہدے پر ہے اور لوگوں کے فیصلے کرتا ہے تو یہ رنج اور مصیبت کی علامت ہے۔ جسمانی اور مالی نقصان کی دلیل ہے لیکن اگر یہی خواب کوئی عالم شخص دیکھے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ جلد رتبے پر پہنچے گا اور لوگوں میں با عزت ہوگا۔ اگر جوان عالم دیکھے تو سفر کرے اور سلامتی سے گھر آئے۔ اگر دیکھے معلوم قاٖضی کو تو عزت اور مرتبہ پائے اور نامعلوم کو دیکھے کہ وہ اس کے اور کسی دوسرے کے درمیان جھگڑے کو فیصل کرتا ہے تو اس کے فیصلے کے مطابق تاویل ہوگی۔ اگر قاضی کے ہاتھ میں ترازو دیکھے تو یہ اس کی سچائی کی علامت ہے اگر دیکھے کہ قاضی اس سے نرمی اور محبت سے بات کرتا ہے تو تاویل برعکس ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here