خواب میں ”زخم“ دیکھنا اور اُس کی تعبیر

0
1053
Interpretation of Watching Injury in Dreams
خواب میں ”زخم“ دیکھنے کی تعبیر

:تعبیر
خواب میں زخم اس طرح دیکھے کہ بدن پر خون کا نشا ن نہیں ہے تو زخم لگانے والے پر غلبہ پائے گا۔ اگر دیکھے کہ زخم کی وجہ سے بدن اور لباس خون آلودہ ہو گیا ہے تو یہ علامت ہے کہ مال دوسروں کا ناحق طریقے سے کھائے گا۔ اگر دیکھے کہ بدن آلودہ نہیں ہوا تو کوئی اس پر تہمت لگائے گا اور یہ آزار پائے گا۔ اگر دیکھے کہ اس کے جسم کے زخم میں پیپ جمع ہے تو جس قدر پیپ ہو گی مال حاصل کرے گا۔ اگر دیکھے کہ پیپ زخم سے نکل کر پھر زخم میں واپس گئی ہے تو اول نقصان پائے گا۔ پھر اچھا ہو گا۔ اگر دیکھے پیپ چوستا ہے تو مال حرام کھائے گا۔ اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر زخم ہی زخم ہیں تو یہ غم و پریشانی کی دلیل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here