خواب میں ”راستہ“ دیکھنا اور اُس کی تعبیر

0
47
Khuwab Mein Rastaa Dekhna Aur Uss Ki Tabeer
خواب میں ”راستہ“ دیکھنے کی تعبیر

:تعبیر
خواب میں عمدہ، صاف مستقیم راستہ دیکھنا علامت خوش بختی کی ہے۔ اگر دیکھے کہ رہبری کرتا ہے تو یہ دوسروں کو نفع پہنچانے کی دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ راستے میں حیران و پریشان کھڑا ہے تو یہ علامت کسی امر میں پریشان ہونے کی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا سامان راستے سے چوری ہوا ہے تو بقدر سامان اس کو کسی کا تاوان بھرنا ہوگا۔ اگر دیکھے کہ راستے میں مسلسل چلتا ہے اور تھکتا نہیں ہے تو کسی معاملے میں مشکل سے کامیاب ہوگا۔ اگر دیکھے کہ کوئی سیدھی راہ سے بچا کے ٹیڑھے راستوں پر لے جاتا ہے تو راہ حق سے گناہ کی طرف چلنے کا اشارہ ہے۔ اگر دیکھے کہ اندھیرے اور مشکلات کے باوجود سیدھی راہ پر چل رہا ہے تو یہ کسی مشکل معاملے میں کامیابی کی علامت ہے۔ اگر دیکھے کہ کئی راستے ہیں اور صحیح راہ نہیں جانتا تو فساد دین کی علامت ہے۔ اگر دیکھے کہ جان بوجھ کر درست راستے سے ہٹا ہے تو تجارت میں مکرو فریب کا عادی ہوگا۔ اگر راستے میں کوئی عورت ملے اور یہ اس کے ہمراہ مشغول ہو گیا ہے تو یہ علامت دین کو ترک کر کے دنیا میں مشغول ہونے کی ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی پوشیدہ راستے پر عمدہ گمان کے ہمراہ چلتا ہے تو دین میں بدعت پیدا کرنے پر مائل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی راہ میں عمدہ پودے وغیرہ ہیں تو یہ ایمان کی درستگی پر دلیل ہے۔ راستے کی تاویل ان وجوہ پر کی جاتی ہے۔ دنیا، سلامتی دین، غفلت، آسانی، کشائش کار۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here