آقا آقا بول بندے آقا آقا بول

0
99
Aaqa-Aaqa-Bol-Banday-Aaqa-Aaqa-Bol
Aaqa Aaqa Bol Banday || آقا آقا بول بندے آقا آقا بول

آقا آقا بول بندے آقا آقا بول
ذکر نبی تو کرتا جا یہ ذکر بڑا انمول
آقا آقا بول بندے آقا آقا بول

ایسا دن بھی آجائے سرکار کے در پہ بیٹھے ہوں
لب خاموش زباں بن جائیں آنکھ سے آنسو بہتے ہوں
ان کے در پہ رونے والے, دل سے کچھ تو بول
آقا آقا بول بندے آقا آقا بول

سرکار دو عالم پیارے آقا جدھر سے گزرا کرتے تھے
شجر گواہی دیتا تھا اور پتھر کلمہ پڑھتے تھے
نور خدا کے منکر اب تو, اپنی آنکھیں کھول
آقا آقا بول بندے آقا آقا بول

آؤ چلو دیوانو سارے شہر مدینہ چلتے ہیں
میری کیا اوقات ہے سب ہی انکے در سے پلتے ہیں
غیروں کو بھی دیتے ہیں, بن مانگے بن مول
آقا آقا بول بندے آقا آقا بول

جن کا ذکر ہے دونوں جہاں میں وہ ہیں سرکار
عرش پہ بلوایا خود رب نے کرنے کو دیدار
انکی ثنا کرتا ہے خدا, قرآن اٹھا کے کھول
آقا آقا بول بندے آقا آقا بول

جب سے ہوش سنبھالا ہے, میں انکی نعتیں پڑھتا ہوں
گستاخی نہ ہو جائے, میں سنبھل سنبھل کے چلتا ہوں
ماں کی دعاؤں کا صدقہ ہے, نعت کا یہ ماحول
آقا آقا بول بندے آقا آقا بول

راشد نعتیں لکھنا پڑھنا یہ ہے بڑا اعزاز
انکے کرم کے صدقے ہی سے اونچی ہے پرواز
نعت نبی تو سںائے جا, کانوں میں رس گھول
آقا آقا بول بندے آقا آقا بول

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here